Saturday, May 18, 2019

New shayari

کوئی خاکی بچھونا چاہتی ہوں
میں اب جی بھر کے سونا چاہتی ہوں

زمانے بھر کو اپنا کہہ کے دیکھا
بس اب میں اپنی ہونا چاہتی ہوں

بسر کرنے کو تنہا زندگانی
کوئی ٹوٹا کھلونا چاہتی ہوں

دکھوں کی فصل کاٹی عمر بھر اب
خوشی کے بیج بونا چاہتی ہوں

اگر اک بار وہ مل جائے شازی
گلے مل کر میں رونا چاہتی ہوں

شہناز شازی

Btc address

 bc1q375c8srn3dwqknjhjte9p6r7h87sgn8aejt79k